نیشنل شعبہ تحریک جدید جرمنی

مرتبہ:سید افتخار احمد ۔ممبر تاریخ کمیٹی جرمنی:

خداتعالیٰ کے فضل سے شعبہ تحریک جدید جرمنی نہایت فعال شعبہ ہے اور بہترین کارکردگی اس کا طرّہ امتیاز ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے تحریک جدید کے لئے مالی قربانیوں میں پاکستان کے علاوہ باقی دنیا میں جماعت احمدیہ جرمنی گذشتہ کئی سال سے مسلسل پہلی پوزیشن حاصل کرتی چلی آرہی ہے، الحمدللہ۔ اس شعبہ کی مختصر تاریخ دعا اور ریکارڈ کی غرض سے ہدیۂ قارئین ہے۔

تحریک جدید کے مجاہدین کی تعداد 1973ء میں مکرم عرفان احمد خان صاحب(پہلے سیکرٹری تحریک جدیدجرمنی) کے ریکارڈ کے مطابق صرف تین تھی۔ پھر خداتعالیٰ کے فضل سے اس میں بڑی سُرعت کےساتھ اضافہ ہوا جس کی جھلک ذیل میں دئیے گئے جائزے میں دیکھی جاسکتی ہے۔

سالمجاہدینوصولی
1995ء10976660280 DM
2000ء198281050532 DM
2005ء23516635700 €
2010ء25157770759 €
2015ء341722373441 €
2018ء419242858144 €

اللہ تعالیٰ کے فضل سے تحریک جدیدکے لئے مالی قربانیوں کے میدان میں جماعت احمدیہ جرمنی غیرمعمولی خدمت کی توفیق پا رہی ہے، الحمدللہ۔ حضرت خلیفةالمسیح الرابعؒ نے متعددبار جماعت جرمنی کی ان قربانیوں کا نہایت محبت کے ساتھ تذکرہ فرمایا ہے۔ ایک مرتبہ تحریکِ جدید کے نئے سال کا اعلان کرتے ہوئے حضورنے فرمایا:

‘‘اس سال جرمنی کی جماعت کو مبارک ہو کہ وہ اوّل نمبر پر آئی ہے باوجود اس کے کہ امیر صاحب مجھے ڈراتے رہے سارا سال کہ یہاںبھی حالات میں ابتری پیدا ہورہی ہے۔بہت سے مہاجر واپس بھیج دیئے گئے، چندوں میں کمی آگئی ہے۔ مگر اللہ کے فضل سے تحریک جدید کے چندے میں سب دنیا سے اس دفعہ جرمنی کی جماعت آگے بڑھ گئی ہے۔ اس سے پہلے امریکہ اوّل نمبر پر ہوا کرتا تھا۔ اب جرمنی کو توفیق ملی ہے اور ان کی جو وصولی ہے وہ گزشتہ سال سے معمولی زیادہ نہیں، گزشتہ سال سے انہوں نے اس سال ایک لاکھ پینتیس ہزار پاؤنڈ زیادہ دیا ہے۔ اس کا مطلب ہے بہت محنت سے دوڑ میں حصہ لیا ہے۔’’(الفضل انٹرنیشنل 25دسمبر1998ء)

1973ء میں پہلی مرتبہ جرمنی میں الگ سے یہ شعبہ قائم کیا گیا۔ اس سے قبل تحریک جدید سے متعلقہ امور سیکرٹری صاحب مال ہی سرانجام دیتے تھے۔ 1973ء سے لے کر تاحال اس عہدہ پر جن احباب کو خدمت کی توفیق ملی ان کی فہرست درج ذیل ہے۔

1973ء تا 1987ء مکرم عرفان احمد خان صاحب

1987ء تا 1989ء مکرم عبدالرشید بھٹی صاحب

1989ء تا 1991ء مکرم عبدالکریم زاہد صاحب

1991ء تا 1995ء مکرم رفیق احمد صاحب

1995ء تا حال مکرم حمید اللہ ظفر صاحب

درج ذیل احباب کرام نے مختلف وقتوں میں اس شعبہ کی معاونت کی۔

1۔ مکرم محمداحسن صاحب 2۔مکرم محمدیارارشدصاحب 3۔مکرم یاسر منصور احمد صاحب 4۔مکرم راشد منصور احمد صاحب 5۔مکرم شاہد منصور احمد صاحب 6۔مکرم عامر منصوراحمدصاحب 7۔مکرم عبداللطیف بھٹی صاحب 8۔مکرم اسداللہ خان صاحب 9۔مکرم محمد شعیب صاحب 10۔مکرم رانامظفراحمدصاحب 11۔چوھدری ناصر خان صاحب 12۔مکرم جاحز محی الدّین قریشی صاحب 13۔مکرم فرخ محمود صاحب 14۔مکرم رضوان احمد صاحب 15۔مکرم زبیر احمد خان صاحب 16۔مکرم عطاالملک صاحب 17۔مکرم منصور احمد صاحب آف قادیان 18۔مکرم شیخ شکیل احمد صاحب 19۔محمدرقیم صاحب 20۔مکرم میرخاقان صاحب 21۔مکرم قیصراحمد صاحب 22۔محمدیوسف صاحب 23۔محمدادریس صاحب

وقف عارضی کرنے والے احباب

1۔مکرم چوہدری عبدالغفور صاحب کئی سال تک ایک ماہ کے لئےوقف عارضی کرتے رہے۔2۔مکرم ہدایت اللہ شاد صاحب ایک لمبا عرصہ شعبہ کی مدد کرتے رہے اور آج کل U.Kسے وقف عارضی کے لئے آتے ہیں۔ 3۔مکرم رانا خلیل احمد صاحب۔ فجزاہم اللہ احسن الجزاء

جماعت جرمنی کی تحریک جدید کے لئے مالی قربانی کا ذکر کرتے ہوئے حضرت خلیفةالمسیح الخامس نے فرمایا:

‘‘اللہ تعالیٰ کے فضل سے انہوں نے اپنے لحاظ سے بھی بڑی چھلانگ لگائی ہے۔ انہوں نے تحریکِ جدید میں ہی ساڑھے تین لاکھ یورو سے زائد کا اضافہ کیا ہے۔……

جرمنی کے چندہ جات میں جب بھی اضافہ ہوتا ہے مجھے ہمیشہ امیر صاحب جرمنی اور عاملہ کے یہ فکر والے الفاظ سامنے آ جاتے ہیں کہ جب میں نے یہ پابندی لگائی تھی کہ وہ احمدی جو کسی ایسی جگہ کام کر رہے ہوں جہاں حرام کام ہوتے ہیں، شراب بیچی جاتی ہے یا سؤر کا کاروبار ہوتا ہے، اُن سے چندہ نہیں لینا، تو اُن کی فکر یہ ہوتی تھی کہ ہمارے چندوں میں کمی آ جائے گی۔ اور پہلے سال ہی جب انہوں نے فکر کا اظہار کیا تو اُن کے چندوں میں کئی لاکھ کا اضافہ ہوا اور کوئی کمی نہیں آئی۔ اور اس سال پھر انہوں نے صرف تحریکِ جدید میں ہی ساڑھے تین لاکھ یورو کا زائد چندہ ادا کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ اُن کے اموال و نفوس میں برکت ڈالے۔’’

(خطبہ جمعہ 8؍ نومبر 2013ءالفضل انٹرنیشنل 29؍نومبر 2013ءصفحہ 9)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے شعبہ تحریک جدید جرمنی کی کارکردگی نہایت شاندار رہی ہے۔ اس کے لئے شعبہ کے جملہ کارکنان اور صدران جماعت مبارکباد کے مستحق ہیں۔ اسی کارکردگی کی بنا پر جماعت احمدیہ جرمنی پاکستان کے بعد دنیا بھر کی جماعتوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرتی رہی ہے۔ جس کا اعلان حضرت خلیفةالمسیح تحریک جدید کے نئے سال کے آغاز کے موقع پر فرماتے ہیں۔ گزشتہ 32سال کے دوران جماعت جرمنی کی سال بہ سال پوزیشنز کا ایک خاکہ حسبِ ذیل ہے۔

سالپوزیشن
1986ءاوّل
1987ء
1988ءاوّل
1989ءاوّل
1990ءدوم
1991ءدوم
1992ءدوم
1993ءدوم
1994ءدوم
1995ءاوّل
1996ءاوّل
1997ءسوم
1998ءاوّل
1999ءدوم
2000ءدوم
2001ءدوم
2002ءسوم
2003ءسوم
2004چہارم
2005ءچہارم
2006ءچہارم
2007ءچہارم
2008ءچہارم
2009ءسوم
2010ءچہارم
2011ءسوم
2012ءدوم
2013ءاوّل
2014ءاوّل
2015ءاوّل
2016ءاوّل
2017ءاوّل
2018ءاوّل

(اخبار احمدیہ جرمنی اکتوبر 2019ء)