مجلس انصاراللہ جرمنی کا 42 واں سالانہ اجتماع 2023ء

منور علی شاہد۔ منتظم رپورٹنگ

اللہ تعاليٰ کے فضل و کرم سے مجلس انصاراللہ جرمني کا بياليسواں سالانہ اجتماع 2 تا 4 جون 2023ء بمقام Messe Karlsruhe ہوا۔ چونکہ امسال جرمني ميں قيام جماعت کي صد سالہ جوبلي بھي منائي جا رہي ہے لہٰذا اس مناسبت سے بيرون از جرمني مجالس انصاراللہ کو بھي دعوت دي گئي تھي چنانچہ جرمني کے انصار کے علاوہ چار يورپين ممالک کے 54 انصار بھي تشريف لائے۔

اجتماع کا باقاعدہ آغاز نماز جمعہ سے ہوا جس سے قبل مبلغ انچارج جرمني مکرم صداقت احمد صاحب نے والدين سے حسن سلوک کے موضوع پر خطبہ ديا۔ نماز جمعہ و عصر کي باجماعت ادائيگي کے بعد حاضر انصار نے ايم ٹي اے کے ذريعہ سيّدنا اميرالمومنين خليفةالمسيح الخامس کا ارشاد فرمودہ خطبہ جمعہ مسجد بيت الفتوح لندن سے براہِ راست سننے کي سعادت حاصل کي، الحمدللہ۔

ايک مختصر وقفہ کے بعد پرچم کشائي کي تقريب ہوئي جس ميں لوائے انصاراللہ کے ساتھ جرمني کا پرچم بھي لہرايا گيا۔ بعد ازاں ہال ميں افتتاحي اجلاس مکرم مبارک احمد شاہد صاحب صدر مجلس انصاراللہ کي صدارت ميں ہوا۔ اس موقع پر امير جماعت جرمني مکرم عبداللہ واگس ہاؤزر صاحب، مکرم صداقت احمد صاحب اور مرکز لندن سے تشريف لائے ہوئے معزز مہمان مکرم عبدالخالق صاحب اسسٹنٹ پرائيوٹ سيکرٹري برائے انصاراللہ سيکشن اور مکرم ظفر احمد ناگي صاحب منتظم اعليٰ اجتماع موجود تھے۔ محترم صدر صاحب مجلس نے مختلف تربيتي امور پر توجہ دلائي۔ دعا کے بعد اجتماع کي ديگر کارروائي ہوئي جس ميں مختلف علمي اور ورزشي مقابلہ جات کروائے گئے۔ يہ مقابلہ جات مختلف اوقات ميں تينوں دن جاري رہے۔ اجتماع کےدوسرے روز صبح کے مقابلہ جات ميں ايک نمائشي کرکٹ ميچ نيشنل اراکين عاملہ مجلس انصاراللہ جرمني اور زونل علاقائي ناظمين اعليٰ کے مابين کھيلا گيا جس ميں نيشنل عاملہ کي ٹيم فاتح قرار پائي۔

تلقين عمل

دوسرے روز ايک علمي پروگرام تلقين عمل کا انعقاد بھي کيا گيا۔ مکرم صداقت احمد مبلغ انچارج جرمني کي صدارت ميں ہونے والے اس اجلاس ميں مکرم و محترم طاہر احمد صاحب مربي سلسلہ نے ’’نحن انصاراللہ‘‘ اور مکرم مبارک احمد تنوير صاحب مربي سلسلہ نے ’’لافت روحاني ترقيات کا عظيم الشان ذريعہ‘‘ کے موضوع پر خطاب کيا اور قرآن، احاديث، حضرت مسيح موعودؑ اور آپ کے خلفاء کے ارشادات کي روشني ميں عمل پيرا ہونے کي تلقين کي۔ اللہ تعاليٰ ہميں ان ارشادات پر کماحقّہ عمل کرنے کي توفيق و سعادت عطا فرمائے،آمين۔

دوسرے روز کے پروگراموں ميں ايک اور قابلِ ذکر پروگرام علمي و تربيتي پروگرام تھا جس کي صدارت مکرم عبدالخالق صاحب بنگالي نے کي جس ميں مبلغ انچارج جرمني مکرم صداقت احمد صاحب نے ’’تعلق باللہ‘‘ کے موضوع پر خطاب کيا۔

ايک خصوصي پروگرام صفِ دوم کے زيرِانتظام کيا گيا جس کي صدارت صدر مجلس انصاراللہ جرمني نے کي محترم امير صاحب جماعت احمديہ جرمني کي موجودگي ميں اس پروگرام ميں امسال خدام سے مجلس انصاراللہ ميں شامل ہونے والے انصار کو خوش آمديد کہا گيا اور انہيں مجلس کي طرف سے تحائف بھي دئيے گئے۔ اس موقع پر مجلس انصاراللہ کا مختصر تعارف اور اس کے قيام کي غرض و غايت بھي بيان کي گئي۔

تيسرے اور آخري روز صبح جرمني اور يورپ سے تشريف لائي ہوئي انصار کي ٹيموں کے مابين علمي، ورزشي مقابلہ جات کروائے گئے۔ مقابلہ نظم فائنل صف اوّل، دوم مکرم چودھري افتخار احمد صاحب سابق صدر مجلس انصاراللہ جرمني کي صدارت ميں منعقد کئے گئے۔

اجتماع کا اختتامي اجلاس بعد از نماز ظہر و عصر امير جماعت جرمني مکرم عبداللہ واگس ہاؤزر صاحب کي صدارت ميں منعقد کيا گيا۔ جس ميں منتظم اعليٰ اجتماع مکرم ظفر احمد ناگي صاحب نے رپورٹ پيش کي اور جملہ کارکنان، مہمانان اور نمائندہ مرکز کا خاص طور پر شکريہ ادا کيا۔

بعد ازاں مکرم عبدالخالق صاحب نے ’’تربيت اولاد‘‘سے متعلق سادہ مگر پُر اثر الفاظ ميں خطاب کيا۔ مختلف مقابلہ جات ميں امتياز حاصل کرنے والے انصار ميں انعامات تقسيم کئے گئے جس کے بعد مکرم امير صاحب جماعت جرمني نے مختلف تربيتي امور بيان فرمائے نيز آپ نے سيّدنا حضرت المصلح الموعودؓ کي تقرير ’’ذکرِالٰہي‘‘ جو (کتابي شکل ميں دستياب ہے) کا بغور مطالعہ کرنے کي تلقين کي۔ اللہ تعاليٰ ہميں ان باتوں پر عمل کرنے کي توفيق عطا فرمائے،آمين۔

مکرم صدر صاحب مجلس کے اظہار تشکر کے الفاظ کے بعد مکرم امير صاحب جرمني نے دعا کروائي اور اس طرح يہ اجتماع اختتام پذير ہوا۔

ياد رہے کہ حسب سابق امسال لجنہ اماءاللہ جرمني کا سالانہ اجتماع بھي ملحقہ ہال ميں منعقد کيا گيا جس کے انتظامات ميں مجلس انصاراللہ جرمني کے کارکنان نے بھي تعاون کيا۔ اللہ تعاليٰ تمام شاملين اور خدمت کرنے والوں کو اجرِعظيم سے نوازے اور اس اجتماع کے نتائج کو ہر لحاظ سے خير و برکت کا موجب بنائے، آمين۔